بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائے گا، سیکریٹری خزانہ

ہم نیوز  |  May 03, 2021

سیکریٹری خزانہ نوید کامران بلوچ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔

خزانہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سےغیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ بجٹ اسٹریٹیجی پیپر میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ بجٹ اسٹریٹیجی پر پارلیمنٹ، صنعت کار اور تاجروں سے مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی حکمت عملی متاثر ہوتی ہے۔ کوروناکی وجہ سےمعیشت نےبہت مختلف رخ اختیارکی ہے۔

سیکریٹری خزانہ نوید کامران بلوچ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض پروگرام میں تبدیلیوں کی گنجائش ہے۔ آئی ایم ایف کو کورونا کے دوران معاشی حقیقت سے آگاہ کریں گے۔

سیکریٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں۔ انسداد کورونا کیلئے آئی ایم ایف فوری فنڈز کی ضرورت نہیں ہے۔ گزشتہ سال آئی ایم ایف نے انسداد کورونا کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر دیے تھے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام پرنظرثانی کاعندیہ دے دیا ہے۔

اس ضمن میں وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف نےپاکستان کےساتھ زیادتی کی، بجلی ٹیرف میں آئی ایم ایف کا مطالبہ ناجائزہے۔

انہوں نے کہا کہ اکانومی کا پہیہ چل نہیں رہا، ٹیرف بڑھانے سے کرپشن بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک نہ لے کر گئے تو آئندہ 4 سالوں تک ملک کا اللہ حافظ۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کوسمجھانےکی کوشش کررہا ہوں، ٹیرف بڑھانےسےمہنگائی کی شرح میں آئےروزاضافہ ہورہا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کہا ہے گردشی قرضہ کم کریں گے، ٹیرف بڑھانا سمجھ سے باہرہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجلی ٹیرف پربات کرنا انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More