یہ اتنا سستا کیسے؟ صرف 5 منٹ میں اپنا اے سی خود بنائیں ۔۔ جانیں اے سی کے بغیر گرمی سے بچنے کی 6 آسان ٹپس

ہماری ویب  |  May 04, 2021

گرمی سے تو ہر کوئی پریشان رہتا ہے خاص کر غریب طبقہ جن کے گھروں میں زیادہ تر بجلی غائب ہی رہتی ہے۔ بہت سے افراد گرمی کا توڑ نکالنے کے لیے طرح طرح کے طریقے آزماتے ہیں جو کبھی کبھار تو کامیاب ہوجاتے ہیں اور کئی بار ناکام بھی۔

لیکن آج ہم گرمی کی ستائی عوام کے لیے ایک ایسا سستا اور کارآمد طریقہ کار لے کر حاضر ہوئے ہیں جس کی مدد سے آپ گرمی کو شکست دے سکتے ہیں۔

درج ذیل میں ایسے ہی 6 زبردست نسخے بتائے جارہے ہیں جن کو اپنانے کے بعد آپ گرمی سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

1- ایلو ویرا جیل کے آئس کیوب

اگر سورج کی تپش سے جلد جل گئی ہے تو ایلو ویرا جیل کی ایک بوتل لیں اور اس سے آئس کیوب ٹرے کو بھر دیں، جب وہ جم جائے تو اسے جل جانے والی جلد پر استعمال کریں جبکہ اس سے گرمی کا اثر بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

2- چادریں فریز کریں

اپنے بستر کو چادروں اور تکیوں کے غلاف سے ٹھنڈا کریں، انہیں پلاسٹک بیگز میں ڈال کر کچھ گھنٹوں کے لیے ٹھنڈا ہونے رکھ دیں۔ اس کے بعد سونے سے کچھ دیر قبل ہی بستر پر رکھ دیں اور پھر اے سی جیسے ماحول میں میٹھی نیند کا مزہ لیں۔

3-گیلی جرابیں

جب رات کو گرمی سے نیند نہ آرہی ہو تو ایک تولیہ اپنے بستر کے پیروں کی جانب والے سرہانے پر لٹکا دیں اور جرابوں کو ٹھنڈے پانی میں بھگو کر پہن لیں، اس کے بعد پنکھے کا رخ اپنے پیروں کی جانب کریں اور دیر تک جسم میں دوڑنے والی ٹھنڈی لہر کے لیے تیار ہوجائیں۔

4- ایڑیاں اور گال ٹھنڈے کریں

گال اور ایڑیاں ایسی شریانوں سے بھری ہوتی ہیں جو ٹھنڈک سے زیادہ متاثر نہیں ہوتی، برف کی تھوڑی مقدار کو کپڑے کے اندر رکھ کران حصوں پر رکھ دیں جس کی وجہ سے 5 منٹ میں جسمانی درجہ حرارت کو 50 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے، ایسا گردن اور بغلوں پر کرنا بھی بے حد مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

5 پانی کی بوتلیں فریز کرلیں

پانی کی کچھ بوتلیں فیزر میں جمانے رکھ دیں اور انہیں کسی فرشی یا ڈیسک والے پنکھے کے پیچھے فکس کر دیں اور پھر آپ اس عارضی ائیرکنڈیشنر سے خارج ہونے والی ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

6-اپنا دیسی 'اے سی' بنائیں

اب گر می سے پریشان افراد کے لیے اس سے آسان طریقہ اور کوئی نہیں ہوسکتا، اگر وہ اے سی جیسی ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو اپنا دیسی ائیر کنڈیشن گھر پر تیار کریں، جس کے لیے زیادہ چیزیں بھی درکار نہیں بس ایک برقی پنکھا، ایک بڑا ڈبہ جس میں 25 لیٹر تک پانی آسکے، پولیسٹرین لائنر، پی وی سی پائپ اور برف درکار ہوگی۔

سب سے پہلے تو ڈبے کے ڈھکن پر آری سے پنکھے کے منہ جتنا سوراخ کریں اور اس کے بعد ڈبے کے درمیان 3 گول سوراخ کریں، 3 سوراخ کرنے کے بعد ڈبے کے اندر پولیسٹرین لائنررکھ دیں اور پھر ان سوراخوں میں سے آری کی مدد سے ایک پھر لائنرز میں سوراخ کریں۔

پھر ان سوراخوں میں 3 پائپ کے ٹکڑے لگادیں، پھر ایک چھوٹا سا برقی پنکھا لیں اور اسے ڈھکن میں کیے گئے سوراخ پر رکھ دیں اور ڈبے کو منجمد پانی سے بھردیں۔اب کچھ کاغذی جھالریں پائپس کے ٹکڑوں پر ٹیپ کی مدد سے چپکا لیں تاکہ پنکھے کی ہوا کا اندازہ لگایا جاسکے۔

اب اس پنکھے کو کسی 15 واٹ کے شمسی پینل سے لگالیں اور 5 گھنٹے تک گھریلو ساختہ اے سی کی ٹھنڈی ہوا کا لطف اٹھائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More