بھارتی گلوکار سارہ خان کے حسن کے معترف

ہم نیوز  |  May 04, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کے حسن کے چرچے سرحد پار بھی پہنچ گئے ہیں اور گلوکار گرو رندھاوا کو اپنے حُسن کا دیوانہ بنا لیا ہے۔ 

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا نے سارہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سارہ خان کی تصویر پر کمنٹ کیا ہے ’خوبصورت‘۔ سارہ خان نے اس کمنٹ کے جواب میں گرو رندھاوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے جھنڈے کے ساتھ ایک دل بھی بنایا۔

خیال رہے کہ سارہ خان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ان دنوں ہم ٹی وی پر سارہ خان کا ڈرامہ سیریل ’رقصِ بسمل‘ دکھایا جا رہا ہے۔ اس ڈرامہ سیریل میں جاندار اداکاری کے باعث سارا خان کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

دوسری جانب گرو رندھاوا بھارت کے معروف گلوکار ہیں، ان کا گیا ہوا گانا ’لگدی لاہور دی آ اور ہائی ریٹڈ گبرو پاکستان میں بہت مقبول ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More