اقرا عزیز نے گود بھرائی کی ویڈیو شیئر کردی

بول نیوز  |  May 04, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی گود بھرائی کی رسم کی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)

اداکارہ اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم کی تصاویراور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہیں ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اقرا عزیز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار ’لال دل‘ والی ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں رواں برس جولائی میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

گود بھرائی کی تقریب سے متعلق ایک اور خاص چیز اقراء عزیز کا گودبھرائی کی تقریب میں پہنا جانے والا دوپٹہ تھا۔

 اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم میں پہنا گیا دوپٹہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔

اداکارہ اقرا عزیز کے گود بھرائی کی رسم پر پہنے دوپٹے کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے دوپٹے پر 100 خصوصی پیغامات لکھے گئے تھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اقرا عزیز کی گود بھرائی کے دوپٹے کو تیار کرنے والے ڈیزائنر حسین نے ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب اقرا اُن کے پاس اپنی گود بھرائی کے دوپٹے اور لباس کی ڈیزائننگ کے لیے آئیں تو اُنہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی کہ اقرا نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر مغربی طرز کے بجائے ہماری روایتی تقریب ’گود بھرائی‘ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ڈیزائنر نے بتایا کہ اقرا چاہتی تھیں کہ ہم اُن کے لیے کچھ ایسی چیز تیار کریں جو وہ اپنے بچے کو دے سکیں لہٰذا ہم نے اُن کے لیے خاص  دوپٹہ تیار کرنے کا سوچا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہم نے اقرا سے کہا آپ ہمیں 100 خصوصی پیغامات دیں جو ہم اس دوپٹے پر لکھ سکیں اور پھر اداکارہ نے یاسر اور اُن کی والدہ کی مدد سے یہ کام پورا کیا۔

ڈیزائنر نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے اقرا کے دوپٹے پر 100 مختلف پھولوں کے ساتھ وہ 100 دُعائیں اور پیغامات لکھے جو اُنہوں نے ہمیں دی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Hussayn (@officialfahadhussayn)

ڈیزائنر نے مزید کہا کہ ’اقرا کا کہنا تھا کہ اگر اُن کی بیٹی ہوئی تو وہ یہ دوپٹہ اپنی بیٹی کو دیں گی اور اگر بیٹا ہوا تو اپنی بہو کو یہ دوپٹہ دیں گی۔

اقرا کے دوپٹے پر لکھے گئے پیغامات میں سے چند یہ ہیں:

علم سب سے بڑی دولت ہے

اچھے اخلاق سے بہتر کچھ نہیں 

کسی سے لڑائی نہ کرواللّہ تعالیٰ سے اپنی بھلائی کی دُعا کرو

لوگوں کے ساتھ بھلائی کروگے تو لوگ بھی تمہارے ساتھ بھلائی کریں گے

گزشتہ روز اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم کی گئی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔

اقرا عزیز کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اُنہوں نے اس خوشی کے موقع پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔

دوسری جانب اداکار یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔

اداکار یاسر نے پوسٹ  کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں لکھا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہر بار کی طرح اس بار بھی ہم دونوں پر مہربان ہوا ہے اور اس بار تو اُس کی کرم نوازی بےمثال ہے۔

یاسر حسین نے لکھا تھا کہ اولاد اللّٰہ تعالیٰ کا بہترین تحفہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)

اداکار نے مزید  لکھا تھا کہ الحمداللّٰہ! ہم بہت خوش ہیں، اُمید کرتے ہیں آپ بھی ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

دوسری جانب اقرا عزیز اور یاسر حسین کی اس خوشخبری پر شوبز فنکاروں اور مداحوں کی بڑی تعداد نے اُنہیں مبارکباد پیش کی تھی۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More