میکسیکو: میٹرو ٹرین پل سمیت گرگئی، 23افراد ہلاک

سماء نیوز  |  May 04, 2021

میکسیکو میں تیز رفتار میٹرو ٹرین پل سمیت کئی گاڑیوں پر گرگئی، واقعے میں 23 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سٹی میں مصرف شاہراہ پر میٹرو ٹرین کیلئے قائم پل اس وقت گر گیا جب اس پر سے ایک ریل گاڑی گزر رہی تھی، واقعے میں ٹرین اور ملبے میں کئی گاڑیاں بھی دب گئی۔

رپورٹ کے مطابق پُل کا ملبہ اور ٹرین کے ڈبے درجنوں گاڑیوں پر گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے بھی خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسکیو ادارے نے پُل کے کمزور ہونے پر ٹرین کو اتارنے کا عمل روک دیا ہے، واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

سوشل میڈیا پر واقعے کی کئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں، جس میں ٹرین کے ڈبوں کو پُل سے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملبے اور ٹرین میں درجنوں گاڑیاں بھی دب گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More