ماہِ رمضان کے دوران کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، گورنر سندھ

بول نیوز  |  May 04, 2021

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بن قاسم میں قائم کے الیکٹرک کے پاور کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بن قاسم پاور اسٹیشن 3 پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کے الیکٹرک کے سی ای او نے پلانٹ آمد پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کراچی کی طلب پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔

عمران اسماعیل کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بن قاسم پاور اسٹیشن تھری کے پہلے 450 میگا واٹ یونٹ پر 70 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران کے الیکٹرک کی کار کر دگی میں بہتری آئی ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے الیکٹرک نے رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس کو رواں سال پورا کیا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ شہر قائد میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔

گورنر سندھ نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ پلانٹ کو ایندھن کی فراہمی سے متعلق حائل رکاوٹوں کو بھی فی الفور دور کرے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو مزید سرمایہ کار ی کے لئے کہا ہے کیونکہ 900میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا منصوبہ بہت اچھا ہے، جس کی تکمیل ہوتے ہی وزیر اعظم سے اس کا افتتاح کرائیں گے ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی اور پی ا یل ایل بھی مسائل کو حل کریں تاکہ کراچی کو لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو  سکے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More