ویڈیو:علی ظفر کے کلام”بلغ العلہ بکماله” نے دل جیت لئے

سماء نیوز  |  May 04, 2021

معروف گلوکار علی ظفر نے رمضان المبارک میں نعتيہ کلام ” بلغ العلیٰ بکمالہِ” ريليز کرديا ۔

صابری برداران کا پڑھا ہوا معروف کلام ” بلغ العلیٰ بکمالہِ ” گلوکار علی ظفر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے۔

نعتيہ کلام کی عکس بندی خوبصورت بادشاہی مسجد کےقريب کی گئی ہے۔

اس حوالے سے علی ظفر کا کہنا تھا کہ کلام کی ریکارڈنگ کے دوران محسوس ہونےوالےجذبات کوبیان نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کلام کی اصل روح کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا ہے کہ سننے والوں کے دل جیت لیے۔

علی ظفر کی جانب سے کلام ریلیز ہونے کے چند ہی منٹوں کے اندر اس کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور اسے خوب پسند کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More