دپیکا پڈوکون سمیت ان کا پورا گھرانہ کرونا کا شکار

سماء نیوز  |  May 05, 2021

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سمیت ان کا پورا گھرانہ کرونا وائرس کا شکار ہوگیا۔

دپیکا پڈوکون اور ان کے اہل خانہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ بنگلور میں اپنی والدہ کے گھر پر ہی ہیں۔

گذشتہ روز دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کرونا وائرس کے باعث بنگلور کے اسپتال میں داخل کیے گئے تھے جب کہ اداکارہ کی والدہ اور بہن میں بھی کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

دپیکا پڈوکون کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جب کہ ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More