حمزہ علی عباسی کے بیٹے  کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

بول نیوز  |  May 05, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ نیمل خاور نے اپنے بیٹے کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی ہے۔

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر  کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

شوبز انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی کے بیٹے مصطفیٰ عباسی کی نئی تصویروں نے سوشل میڈیا پر سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan)

نیمل خاور کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کی کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ آپ کے گھورنے پر مصطفیٰ بھی بدلے میں آپ کو گھور رہا ہے۔

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر تین ماہ قبل کی ہے۔

دوسری جانب مصطفیٰ کی تصویروں کو بڑی تعداد میں پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ تارہ محمود، اداکار شہزاد شیخ و دیگر نے کمنٹ کے ذریعے بھی اپنی محبت کا اظہار کیا اور نظرِ بد سے بچنے کی دعا کی۔

اس سے قبل علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور خان نے اپنے بیٹے کے ہمراہ مارننگ سیلفی شئیر کی تھی۔

اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں شئیر کی جانے والی تصویر میں تینوں نہایت خوبصورت اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے تھے۔

سیلفی سے ایسا ظاہر ہو رہا تھا کہ نیمل اور حمزہ اپنے بیٹے کے ہمراہ صبح کی دھوپ سیک رہے ہیں۔

نیمل نے انسٹا اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک فیملی سیلفی جبکہ ایک سیلفی صرف بیٹے کے ہمراہ شیئر کی  اور ساتھ میں ’مارننگ ورلڈ‘ لکھا تھا۔

دوسری جانب حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا پر سیاست اور کرنٹ ایشوز پر کافی متحرک نظر آ تے ہیں۔

حمزہ علی عباسی اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل  25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More