پی آئی اے کی این سی او سی سے مزید پروازیں کم نہ کرنے کی درخواست

اردو نیوز  |  May 05, 2021

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے این سی او سی سے بین الاقوامی اور مقامی پروازیں مزید کم نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

پیر کے روز فضائی آپریشن کو مزید محدود کرنے کے لیے این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں آٹھ مئی سے بین الاقوامی پروازوں سمیت مقامی پروازوں کو مزید محدود کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا۔

اجلاس میں موجود ایک اعلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اردو نیوز کو بتایا کہ ’پی آئی اے کی جانب سے پروازوں کی تعداد مزید کم نہ کرنے کی درخواست کی گئی، جس میں بین الاقوامی پروازوں کو مزید کم کرنے اور مقامی پروازوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تجاویز دی گئی تھیں۔‘

ذرائع نے مزید بتایا کہ ’مقامی پروازوں پر مکمل پابندی عائد کرنے سے کوئٹہ، پشاور اور گلگت جیسے دور دراز علاقوں کا فضائی رابطہ بالکل منقطع ہو جاتا جس سے عید کے دوران مسافروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ اجلاس کے دوران این سی او سی کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔‘

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی او سی کی ہدایت کے مطابق یکم مئی سے 80 فیصد پروازیں کم کر دی گئی ہیں۔ جس کے بعد پاکستان کے فضائی اڈوں ہر مقامی اور بین الاقوامی پروازیں کو ہی اترنے کی اجازت کو محدود کردی گئی ہے ۔

اس فیصلے کے بعد پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں پر ہفتہ وار 590 پروازوں میں سے 123 پروازیں کو اجازت دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More