این سی او سی نے کورونا سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کردیے

بول نیوز  |  May 05, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وباء سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

این سی او سی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے مزید119اموات ہوئیں ہیں جبکہ اس دوران 4 ہزار 113نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ملک بھرمیں مجموعی اموات18ہزار429ہوگئی جبکہ مہلک وباء میں مبتلا افراد کی تعداد8لاکھ41ہزار636ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے پنجاب میں8741اورسندھ میں4687اموات ہوچکی ہیں، ‏خیبرپختونخوامیں3466اور‏اسلام آبادمیں698اموات ہوئیں۔

‏بلوچستان 239اور‏گلگت بلتستان107اموات ہوئیں، ‏آزادکشمیرمیں کورونا سےاموات کی تعداد491ہوگئی۔

این سی او سی نے بتایا کہ پنجاب میں سب سےزیادہ3لاکھ10ہزار616 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد2لاکھ87ہزار643، کے پی میں1لاکھ21ہزار99 جبکہ بلوچستان میں 22 ہزار 776 افراد متاثر ہیں۔

اسلام آباد میں76ہزار696،آزاد کشمیرمیں17ہزار465 جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد5341ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44ہزار838ٹیسٹ کیےگئےہیں۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More