ایک دن میں کورونا ویکسین لگنے کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی، اسد عمر

بول نیوز  |  May 05, 2021

سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک دن میں کورونا ویکسین لگنے کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کیلئے لوگوں کو رجسٹر کرنے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے، اب تک ویکسین کیلئے رجسٹر کیے گئے افراد کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اگر آپکی عمر 40 سال یا اس سے زیادہ ہے تو جلد رجسٹر کریں اور ساتھ میں حفاظتی اقدامات بھی جاری رکھیں۔

خیال رہے کہ  ملک میں مہلک وباء میں مبتلا افراد کی تعداد8لاکھ41ہزار636ہوگئی ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More