بابراعظم، فخرزمان ’پلیئر آف دی منتھ‘ ایوارڈ کیلئے منتخب

ہم نیوز  |  May 05, 2021

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) پاکستان کھلاڑی بابراعظم اور فخرزمان آئی سی سی کے ’پلیئر آف دی منتھ‘ ایوارڈ کیلئے منتخب کیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے تیسرے کرکٹر ہیں کشال بھرتل ہیں۔

فخر زمان نے100.66 کے تناسب سے302 رنز بنائے جن میں2 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ بابر اعظم نے76 کے تناسب ایک روزہ میچز میں228 رنز اور43.57 کے تناسب سےٹی20 میچز میں305 رنز بنائے۔

تیسرے’پلیئر آف دی منتھ‘ کشال بھرتل نے بین الاقوامی ٹی20 میچز میں69.50 کے تناسب سے 278 رنز بنائے۔

شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے ہیں۔

The ICC Men’s Player of the Month nominees for April are in 👀

Fakhar Zaman 🇵🇰 302 ODI runs at 100.66, two centuries Babar Azam 🇵🇰 228 ODI runs at 76.00; 305 T20I runs at 43.57 Kushal Bhurtel 🇳🇵 278 T20I runs at 69.50

Vote now: 🗳️ pic.twitter.com/7dyVhwkFOo

— ICC (@ICC) May 5, 2021

خیال رہے کہ آئی سی سی نے جنوری2021 سے مرد و خواتین کرکٹرز کیلئے ’پلیئر آف دی منتھ‘ ایوارڈ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ تاکہ بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سراہا جائے۔

پلیئر آف دی مہینے کا فیصلہ آزاد ووٹنگ اکیڈمی کے ذریعہ کیا جائے گا جس میں پوری دنیا کے کرکٹ شائقین شامل ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More