سنگل ڈوز ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

بول نیوز  |  May 05, 2021

حکومت پاکستان کی جانب سے خریدی جانے والی سنگل ڈوز ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار  خام خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں ویکسی نیشن کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔

حکومت پاکستان کی خصوصی کاوشوں اور اقدامات کے نتیجے میں سنگل ڈوز کین سائینو ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچیں ہیں۔

خیال رہے کہ کین سائنو ویکسین پاکستان نے چین سے خریدی ہے تاہم خوراکوں سے ویکسین کی تیاری اور پیکنگ پاکستان میں ہی ہو گی۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More