40 دن تک بھوکا رہنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ افسوسناک واقعے نے دنیا کو حیران کردیا

ہماری ویب  |  May 05, 2021

آج کل دنیا میں پائے جانے والے لوگ کافی باہمت اور کچھ الگ کر دکھانے کی خواہش رکھتے ہیں، کیونکہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور وہ یہ جانتے ہیں کہ صارفین کچھ نیا اور منفرد تجربات دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا فیم حاصل کرنے کی صورت میں وہ دلیری کے ساتھ کارنامے انجام دیتے ہیں۔

لیکن کبھی کبھار حالات مختلف بلکہ کچھ زیادہ ہی پیچیدہ ہوجاتے ہیں اور کچھ نیا کر دکھانے کی صورت میں جان کی چلی جاتی ہے۔

اب ایک ایسا ہی غیر ملکی وی لاگر سامنے آیا ہے جس نے چالیس روز تک بھوکا رہنے کا تجربہ کیا مگر ربھوک کی شدت سے ابدی نیند سوگیا۔

روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے وی لاگر ویٹی وائگر نوسکی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 40 روز تک بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہ سکتا ہے۔

اس دعوے کو سچا ثابت کرنے کے لیے وائگرنوسکی نے مارچ میں بھوکا رہنے کے مشن کا آغاز کیا، جس میں وہ بری طرح سے ناکام ہوا اور موت کی آغوش میں چلا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ وی لاگر نے اپنے مشن کو پورا کرنے کے لیے جنگل کا رخ کیا تھا اور وہ یہی پر مقیم تھا۔ وائگرنوسکی کے دعوے کے بعد لوگ بہت زیادہ حیران بھی ہوئے تھے اور انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ وہ اس کا عملی نمونہ پیش نہ کرے کیونکہ صورت حال سنگین ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وی لاگر تجربے کے دوران نقاہت کا شکار ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے اُسے چلنے پھرنے میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا بھی تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More