افغان امن معاہدے میں پاکستان کا اہم کردار ہے، صدر جوبائیڈن

بول نیوز  |  May 06, 2021

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے خاتمے اور پر امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم رہا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان کا اہم کردار رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر امریکی صدر نے پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید سمیت مختلف کمیونٹیز کے صف اول کے 20 ڈیموکریٹک رہنماؤں سے زوم پر گفتگو کی ہے۔

گفتگو کے دوران امرییکی صدر نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر پابندی کے خاتمے سمیت تمام وعدے پورے کیے ہیں اور آئندہ بھی تمام وعدے پورے کرونگا۔

انہوں نے واضھ کیا ہے کہ مسائل اور ان کے حل سمیت حکومت کارکردگی سے آپ تمام رہنماؤں کو ہر تین مہینے بعد آگاہی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More