فردوس عاشق اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان تلخ کلامی ۔۔ واقعے کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ہماری ویب  |  May 06, 2021

سیالکوٹ رمضان بازار میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر( اے سی) کے درمیان تلخ کلامی کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کوبھجوا دی گئی ہے۔

وقوعہ کے وقت اے سی اپنی ایئرکنڈیشنڈ گاڑی میں بیٹھی تھیں، خاتون صارف نے گلے سڑے پھل مہنگے داموں فروخت کی شکایت کی تھی اور شکایت کے وقت بھی اسسٹنٹ کمشنرسونیاصدف موجودنہ تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان کے ساتھ اےسی کا رویہ نامناسب تھا، حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم فیصلہ کریں گے۔

اے سی سے تلخ کلامی کے بعدفردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی تھی جس میں صوبائی معاون خصوصی نے انہیں تمام واقعے سے آگاہ کیاتھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سیالکوٹ میں رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر ناقص انتظامات پرڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر معاون خصوصی نے سونیا صدف کو ڈانٹ پلائی تھی،اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More