برطانوی شاہی جوڑے نے ذاتی یوٹیوب چینل کھول لیا

بول نیوز  |  May 07, 2021

برطانوی شاہی جوڑے شہزادی ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ذاتی یوٹیوب چینل کھول لیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق شاہی جوڑے  نے  مداحوں سے بہتر روابط رکھنے اور انہیں اپنی معلومات سے آگاہ کرنے کے لیے اپنا یوٹیوب چینل کھولا ہے۔

شہزادہ ولیم نے اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ ذاتی یوٹیوب چینل اسلیے کھولا ہے کہ اپنے مداحوں اور دنیا بھر کے عوام کو اپنے فلاحی منصوبوں اور سرگرمیوں سے بہتر انداز میں باخبر رکھیں۔

شاہی جوڑے نے 5 مئی کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پوسٹس میں بتایا کہ انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا، جس پر انہوں نے محض 25 سیکنڈز کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی۔

شاہی جوڑے کے یوٹیوب چینل کو تھوڑی ہی دیر میں چار لاکھ کے قریب افراد نے سبسکرائب کردیا، چینل پر اپ لوڈ کی گئی مختصر ویڈیو کو اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد سیکھ چکے ہیں۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More