پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  May 07, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کا انعقاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  کورونا وبا کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن پی سی بی حکام کی جانب سے یو اے ای بورڈ کو خط لکھا جا رہا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائزز نے لیگ کے بقیہ میچز کراچی سے یو اے ای منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کا کراچی میں انعقاد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی اجازت سے مشروط کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ پی سی بی لیگ کی منتقلی کے لیے تمام فیصلے این سی او سی کی ہدایت کے مطابق کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنا پڑے تو پی سی بی اپنی تیاری کرے گا، کھلاڑیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

ترجمان پی سی بی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی سی بی کورونا کی بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، وینیو کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More