12 مئی کے بعد برطانیہ میں داخل ہونے والوں کو 10 دن ہوٹل قرنطینہ کرنا ہو گا

بول نیوز  |  May 07, 2021

برطانیہ نے ترکی کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا،بارہ مئی کے بعد ترکی سے آنے والے والوں کو دس دن کا قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شیپس کا کہنا ہے کہ 17 مئی سے بیرون ملک تعطیلات پر جانا ممکن ہوگا۔

برطانیہ نے بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے ٹریفک لائٹس سسٹم متعارف کروادیا، جس کے تحت ریڈ، امبر اور گرین کٹیگری کا تعین کوویڈ کے خطرے کی بنیاد پرکیاگیا ہے۔گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو ہوٹل یا گھر میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

برطانوی حکومت نے ترکی، مالدیپ اور نیپال کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے گرین لسٹ میں 12 ممالک کوشامل کیا گیا ہے،جن میں پرتگال، جبرالٹر، اور اسرائیل بھی شامل ہیں، جبکہ گرین لسٹ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سنگاپور، برونائی، آئس لینڈ، فاک لینڈ آئرلینڈ، آزورس اور میڈیرا اور فیرو آئرلینڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فرانس، اسپین اور یونان کوامبر لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، ان ممالک سے آنے والوں کو 10 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کیلئے بھی سفری اقدامات کو سخت کردیا،بیرون ملک جانے کیلئے شہریوں کومعقول وجہ درکار ہے ہوگی، جبکہ تعطیلات پر جانے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام مسافروں کو لوکیٹر فارم لازمی بھرنا ہوگا اور روانگی سے قبل کوویڈ ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More