سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی احترام اوراعتماد کا رشتہ قائم ہے، فواد چوہدری

بول نیوز  |  May 08, 2021

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہناہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کاپرتپاک استقبال دونوں رہنماؤں کےمابین اچھے ذاتی تعلقات کا مظہرہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں،ان کے درمیان باہمی احترام اوراعتماد کا رشتہ قائم ہے۔

شہزادہ محمدبن سلمان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کاپرتپاک استقبال دونوں رہنماؤں کےمابین اچھے ذاتی تعلقات کا مظہرہے۔سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں،ان کے درمیان باہمی احترام اوراعتماد کا رشتہ قائم ہے۔یہ دورہ تعاون کی نئی راہیں کشادہ اوردرینہ تعلقات کو تقویت دینے کا باعث بنےگا۔

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 8, 2021

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ تعاون کی نئی راہیں کشادہ اوردیرینہ تعلقات کو تقویت دینے کا باعث بنےگا۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More