کرونا وائرس:ملک میں مثبت کیسزکی شرح 8.54 فیصد پر پہنچ گئی

سماء نیوز  |  May 08, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ ملک میں 1 دن میں مزید 120 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئے۔ ان میں سے 56 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

ہفتے کو این سی او سی نےبتایا ہےکہ 24  گھنٹوں میں 4 ہزار 109 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 60 اموات،خیبرپختونخوا میں 25 اموات ہوئیں۔سندھ میں 24 ،اسلام آباد میں 4، بلوچستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں 4 اموات ہوئیں۔پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 797 ہو گئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 103 ٹیسٹ کئے گئے۔کرونا کے فعال کیسز کی تعداد82 ہزار 731 ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 7 لاکھ 52 ہزار 712 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کےمطابق ملک کے 638 مختلف اسپتالوں میں 5 ہزار 411 مریض زیرِ علاج ہیں۔پشاور میں 46، ملتان میں 70 فیصد، لاہور 64، گوجرانوالہ میں 62 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔

اس کےعلاوہ گوجرانوالہ میں 59 فیصد، پشاور 58 فیصد، ملتان میں 62 فیصد اور صوابی میں 54 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More