ہرارے ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان کی پانچویں وکٹ گر گئی

اردو نیوز  |  May 08, 2021

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آج سنیچر کو ہرارے میں کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ  کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔

اب سے کچھ دہر قبل تک پاکستان نے 103 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت کریز پر عابد علی اور محمد رضوان موجود ہیں۔

سنیچر کو پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو عابد علی اور ساجد خان نے سکور میں 35 رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد ساجد خان 20 رنز بنا کر ڈونلڈ تریپانو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پہلے دن کا احوالجمعے کو کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عمران بٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عمران بٹ صرف دو رنز بنا کر ہی رچرڈ نگاروا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے اظہر علی نے عابد علی کے ساتھ مل بیٹنگ لائن کو سنبھال لیا۔ دونوں کے درمیان 236 رنز کی شراکت داری بنی۔ جبکہ اظہر علی نے 198 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے اپنی سینچری مکمل کی۔

بلیسنگ مرزبانی نے پہلے دن تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ (فوٹو: کرک انفو)لیکن اس کے بعد زمبابوے نے نئے گیند کے ساتھ کھیل میں اچھی واپسی کی اور اظہر علی 126 رنز بنا کر بلیسنگ مرزبانی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کپتان بابر اعظم صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں بلیسنگ مرزبانی نے کیچ آؤٹ کیا۔

ان کے بعد آنے والے فواد عالم بھی پانچ رنز بنا کر مرزبانی کی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں نے تبدیلیاں کی ہیں۔ پاکستان کی طرف سے تابش خان نے ڈیبیو کیا ہے جبکہ زمبابوے نے لیوک جونگوے کو موقع دیا ہے۔

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگز اور 116 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 2-1 سے جیتی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More