ملائیشیا کی پاکستان سے مسافروں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد

سماء نیوز  |  May 08, 2021

فوٹو: بی بی سی

کرونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث ملائیشیا نے پاکستان سے مسافروں کے داخلے پرعارضی پابندی عائد کردی ہے۔

ملائیشین ڈی جی امیگریشن نے پی آئی اے کو پابندی سے آگاہ کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق پاکستان سے ملائیشیاء آنے والی پروازوں پر پابندی کا اطلاق 8 مئی سے تا حکم ثانی رہے گا۔سفارتی اہلکاروں اور خصوصی طیاروں کو پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔ سفارتی اہلکاروں کو ملائیشیا میں 14 دن قرنطینہ کے بعد جانے کی اجازت ہوگی ۔

پی آئی اے کی ہفتے میں کوالالمپور کیلئے 1 پرواز جاتی ہے۔ملائیشیا نےپاکستان کےعلاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال پر بھی عارضی پابندی عائد کی ہے۔ یہ فیصلہ بھارت میں حالیہ کرونا لہر میں شدت کے باعث کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More