ویکسین کی تیاری میں برطانیہ کے کردار پر فخر ہے، برطانوی ہائی کمشنر

بول نیوز  |  May 08, 2021

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر  نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو موصول ہونے والی آکسفورڈ یونیورسٹی آسٹرازینیکا ویکسین کی تیاری میں برطانیہ کے کردار پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی آسٹرا زینیکا ویکسین کی دنیا کے پانچویں بڑے ملک میں 1.2 ملین خوراکیں آنے پر برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کا پیغام سامنے آیا ہے۔

This pandemic has kept us apart, but also brought us together. Welcoming the arrival of first batch of #COVAX @UniofOxford @AstraZeneca vaccines in 🇵🇰; 1.2m doses for world’s 5th largest country pic.twitter.com/hIQv8Gg2VY

— Christian Turner (@CTurnerFCDO) May 8, 2021

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ برطانیہ نے کوویکس فیسیلٹی کے لیے 548 ملین پاونڈز کا عطیہ کیا ہے جس کے پیش نظر کوویکس فیسلٹی کی تیاری میں دنیا کا سب سے بڑا شراکت دار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کی جانب سے یہ عطیہ اس لیے کیا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک بشمول پاکستان ویکسین کا حصول یقینی بنا سکیں۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More