کراچی: شادی کی تقریب منعقد کرنے پر 2افراد گرفتار

سماء نیوز  |  May 08, 2021

فائل فوٹو

کراچی میں پابندی کے باوجود صدر کے قریب ہوٹل میں شادی تقریب منعقد کرنے پر پولیس نے چھاپا مار کر دولہا کے والد اور ہوٹل مینیجر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق اقلیتی برادری کی جانب سے منعقدہ تقریب میں تقریباً 400 افراد موجود تھے اور شادی کی تقریب خاموشی سے منعقد کی جا رہی تھی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہوٹل مینیجر نے دوگنی رقم لے کر پابندی کے باجود ہوٹل میں تقریب کی بکنگ کی تھی۔

دولہا کے والد اور ہوٹل مینیجر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More