کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج

ہم نیوز  |  May 09, 2021

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنگنا نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی سے متعلق مضحکہ خیز گفتگو کی تھی جس پر ایک سماجی کارکن راجو دتہ کی جانب سے درخواست جمع کروائی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کنگنا رناوٹ  نے مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ کی ساکھ خراب کی اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔

انھوں نے استدعا کی کہ اداکارہ کے خلاف نفرت آمیز پروپگینڈے سے مغربی بنگال میں اشتعال کو ہوا دینے کے سلسلے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مذکورہ درخواست پر کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More