دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے، بلاول بھٹو

بول نیوز  |  May 10, 2021

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ اور تربت میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حملوں میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ شہید اہلکاروں کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے توڑے نہیں جاسکتے، دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے، اس پر کوئی دو رائے نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردوں کے لئے نرم گوشہ رکھنے والی جماعت کا اقتدار میں ہونا بدقسمتی ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملکی حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں، خاموش نہیں رہا جاسکتا، دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ باعثِ تشویش ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More