پرامن افغانستان کا مطلب پرامن پاکستان ہے،آرمی چیف

بول نیوز  |  May 10, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان کا مطلب پرامن پاکستان ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا جہاں ان کی افغان صدر اشرف غنی اور مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان امن عمل کی حالیہ پیش رفت، دو طرفہ دفاع و سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی جبکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان موثر بارڈر مینجمنٹ کی ضرورت پر بھی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی نے بامقصد مذاکرات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرامن افغانستان کا مطلب عمومی طورپر پرامن خطہ اور بالخصوص پرامن پاکستان ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ بین الافغان قیادت کے تحت تمام فریقین کے اتفاق رائے کی بنیاد پر امن عمل کی حمایت کرتے رہیں گے۔

ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی ،آئی ایس پی آر، برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More