آرمی چیف کادورہ افغانستان، اشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں

سماء نیوز  |  May 11, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کا ایک روزہ دورہ کيا، افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی اور برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ سپہ سالار نے واضح کردیا کہ پُرامن افغانستان کا مطلب ہی پُرامن پاکستان ہے، افغان مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے جہاں انہوں نے افغان صدر ڈکٹر اشرف غنی سے ملاقات کی، جس میں برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا باہمی سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر زور دیا۔ یہ بھی واضح کردیا کہ افغان امن ہی دراصل پاکستان کا امن اور خطے کا امن ہے۔

ملاقات کے دوران انہوں نے افغان قیادت میں افغان مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی دہرادیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے بامقصد بات چیت، بالجصوص افغان مفاہمتی عمل میں سنجیدہ کردار پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔

جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان کا مطلب پاکستان اور پورے خطے میں امن ہے، پاکستان افغان عوام کی دیرپا امن کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

جنرل قمر باجوہ کی افغان ہائی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں افغان امن عمل کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کابل پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطانوی جنرل سر نکولس سے بھی الگ ملاقات ہوئی۔ سربراہ پاک فوج نے شہزادہ فلپ کی وفات پر اظہار افسوس، کرونا کیخلاف جنگ میں برطانوی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

جنرل نکولس نے خطے میں استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More