وزیراعظم عمران خان آج عوام سےٹیلی فون کےذریعے بات کریں گے

سماء نیوز  |  May 11, 2021

تصویر:عمران خان، فیس بک

وزیراعظم عمران خان منگل کی دوپہر ڈیڑھ بجے ایک مرتبہ پھر بذریعہ ٹیلی فون عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

وزیراعظم سے عوام کی گفتگو ٹیلی فون،ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔ اس سیشن کو آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کا نام دیا گیا گیا۔وزیراعظم سے رابطہ کرنے کا نمبر بھی جاری کردیا گیا ہے جو کہ درج ذیل ہے۔

0519224900وزیراعظم نے پچھلے برس اپریل میں ٹیلی تھون کے دوران عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز لی تھیں۔ اس ٹیلی تھون کے ذریعے کرونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاؤن کے متاثر کے لیے فنڈز جمع کئے گئے تھے۔ وزیراعظم نے یکم فروری 2021 اور 4 اپریل 2021 کو بھی عوام سے بذریعہ ٹیلی فون براہ راست بات کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More