اب لاشیں جلانے کیلئے بھی جگہ نہ بچی۔۔ اپنے پیاروں کی لاشیں دریاؤں میں پھینکنے پر مجبور شہریوں کی داستان

ہماری ویب  |  May 11, 2021

بھارتی شہریوں کے دلوں میں کرونا کا اس قدر خوف بیٹھ چکا ہے کہ اب آپ کا قریبی رشتہ دار ہو یا دوست لوگ انہیں آبادی کے قریب اور رہائشی علاقوں کے اطراف کرونا وائرس سے مرنے والوں کی آخری رسومات بھی ادا کرنے نہیں دے رہے ‌۔

اس قسم کے واقعات بھارت میں کرونا کی دوسری لہر پھیلنے کے بعد سے دیکھنے میں آرہے ہیں، جس میں شہریوں نے کرونا سے مرنے والوں کو دریا بُرد اور دریا کنارے دفن کرنا شروع کردیا ہے۔

کچھ دن قبل کورونا سے مرنے والے ایک شخص کی لاش کو دریا کے کنارے دفن کرنے کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں دریائے ساورا میں شہریوں کو لاشیں پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کسی اپنے کی موت کے بعد اس کی آخری رسومات ادا کرنے سے گریز کا ایک واقعہ 7 مئی کو بہار کے ضلع کٹیہار میں پیش آیا تھا، جس کی تحقیقات کےلیے مجسٹریٹ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

تفتیش میں مجسٹریٹ نے کہا کہ جس شخص کی لاش دریا کنارے دفن کی گئی وہ 6 مئی کو کرونا کے باعث ہلاک ہوا تھا اور اہل خانہ کے پاس لاش کی آخری رسومات کے لیے پیسے نہیں تھے اور گاؤں کے لوگوں نے رہائشی آبادی کے قریب آخری رسومات کی ادائیگی سے روک دیا تھا۔

اہل محلہ کے روکنے پر رشتہ داروں نے دریا کے قریب موجود اپنی ہی زمین میں تقریبا

آٹھ فٹ گہرا گڑھا کھود کر لاش کو اس میں چھوڑ کر چلے گئے۔

یاد رہے کہ ریاست بہار میں گزشتہ روز گنگا ندی میں سیکڑوں لاشیں تیرتی ہوئی ملی تھیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More