باہوبلی کے پربھاس سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار

بول نیوز  |  May 11, 2021

بھارتی فلم باہو بلی سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار پربھاس نے اپنی نئی فلم کیلئے بڑا معاوضہ وصول کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پربھاس بھارتی سنیما میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والوں کی فہرست میں آگئے ہیں۔

اب رپورٹس کے مطابق پربھاس کننڈا فلم ’کے جی ایف‘ کے ہدایت کار پرشانتھ نیل کے ساتھ نئی فلم ’سالار‘ میں کام کررہے ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ پربھاس نے سالار میں کام کیلئے 100 کروڑ کا معاوضہ وصول کیا ہے جو کہ کسی بھی بالی وڈ اداکار کے معاوضے سے بھی زیادہ ہے۔

پربھاس اپنے کیرئیر کے عروج کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ان کی ایک کے بعد ایک فلم کامیاب ہورہی ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More