واٹس ایپ، اب موبائل کے بغیر بھی استعمال کیا جاسکے گا

بول نیوز  |  May 11, 2021

دیگر میسجنگ ایپز کی طرح واٹس ایپ کو بھی موبائل کے علاوہ ڈیسک ٹاپ پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لئے موبائل کا پاس ہونا لازمی ہے۔

اس ضمن میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت جلد ہی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لئے اسمارٹ فون سے کنیکٹ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ اسکے بنا ہی واٹس ایپ استعمال کیا جاسکے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے بیٹا انٹرفیس کے نئے بیٹا ٹیسٹ میں ایکٹیو موبائل ڈیوائس کی ضرورت کو ختم کردیا گیا ہے۔

واٹس ایپ ویب کے نئے بیٹا ورژن میں لاگ ان ہونے پر صارفین کا خیرمقدم ایک پیغام کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

اس پیغام میں انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ اب انہیں واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ، ویب ایپ یا پورٹل کو استعمال کرنے کے لیے فون سے منسلک کرنے کی ضرورت نہیں۔

تاہم صارفین کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ وہ اس فیچر ایک وقت میں صرف 4 ڈیوائسز میں ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More