پاکستان غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بول نیوز  |  May 11, 2021

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق و عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

#Pakistan strongly condemns the air strikes by Israel in #Gaza that resulted in deaths and injuries to so many innocent Palestinians, including children. This is yet another reprehensible action during the holy month of Ramadan. 1/3

— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) May 11, 2021

اپنے پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت متعدد معصوم فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، مسجد اقصٰی میں اورباہرحملوں کے بعد ماہ مقدس میں یہ ایک اورقابل مذمت اقدام ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی افواج کے اقدام انسانی حقوق کے قوانین کی نفی کرتے ہیں، عالمی برادری فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرائے۔

Establishment of a viable, independent and contiguous State of Palestine, on the basis of internationally agreed parameters, the pre-1967 borders, and with Al-Quds Al-Sharif as its capital, is the only sustainable guarantee for peace in the region.3/3

— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) May 11, 2021

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ خطے میں امن کے لئے آزاد، خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں پر مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More