ملتان: میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرگرفتاریاں

سماء نیوز  |  May 11, 2021

ملتان میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ سرگرم ہے اور خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 26 کاروباری مراکز سیل کیے گئے جبکہ اس حوالے سے  6 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

علاوہ ازیں انتظامیہ نے21 افراد کےخلاف مقدمات بھی درج کرلیے جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 73 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لیے پاک فوج، رینجرز اور پولیس کا ریلوے اسٹیشن، جنرل بس اسٹینڈ سمیت مارکیٹس میں گشت جاری ہے۔ ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے اپنے ٹرمینلز کو بھی سروس کے لیے بند کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More