مریم اورنگزیب ایسی غلام ہیں جنہیں عید پر بھی چھٹی نہیں ملتی، شہباز گل

بول نیوز  |  May 13, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب ایسی غلام ہیں جنہیں عید پر بھی چھٹی نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج عید کے دن ہے آپ لوگوں کی کرپشن گندی سیاست اور لوٹ مار پر بات کر کے اپنی اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کی عید خراب نہیں کر سکتے۔

مریم اورنگزیب ایسی غلام ہیں جنہیں عید پر بھی چھٹی نہیں۔ آج عید کے دن ہے آپ لوگوں کی کرپشن گندی سیاست اور لوٹ مار پر بات کر کے اپنی اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کی عید خراب نہیں کر سکتے۔ ہماری طرف سے صاف جواب ہے۔ ہم عید کی چھٹی پر ہیں۔چھٹی کے بعد جواب دیں گے-جائیں کہیں اور رو پٹ لیں pic.twitter.com/4AT0oIheae

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 13, 2021

جن کو ہفتے اور اتوار والے دن ضمانتیں ملتی ہیں ان کو یہ تکلیف ہے کہ عید سے ایک دن پہلے بدھ والے دن ان کا نام ECL میں ڈالنے کا کیسے کہا گیا۔

کیا چھٹی والے دن کبھی کرپشن سے چھٹی کی تھی

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 13, 2021

شہباز گل نے کہا کہ ہماری طرف سے صاف جواب ہے کہ ہم عید کی چھٹی پر ہیں، چھٹی کے بعد جواب دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مزید کہا کہ جن کو ہفتے اور اتوار والے دن ضمانتیں ملتی ہیں ان کو یہ تکلیف ہے کہ عید سے ایک دن پہلے بدھ والے دن ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کیسے کہا گیا، کیا چھٹی والے دن کبھی کرپشن سے چھٹی کی تھی۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More