شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں، فواد چوہدری

ہم نیوز  |  May 13, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عید کے روز شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ‏عید کے روز شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے جبکہ کابینہ کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

عید کے روز شہباز شریف کا نام ECLپر ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں، ابھی تک ایسا کوئ نوٹیفیکشن نہیں ہوا ، البتہ کابینہ کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ECL میں ڈالنے کی سفارش کی ہے اور اس پر معمول کے طریقہ کار کے مطابق عمدرآمد ہو گا

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)

فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کے فیصلے پر معمول کے طریقہ کار کے مطابق عملدرآمد ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More