پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای میں کروائے جانے کا امکان

بول نیوز  |  May 15, 2021

پاکستان سپر لیگ(پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز یو اے ای میں کروائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  پی سی بی کی پی ایس ایل  کے بقیہ میچز کروانے  کے لیے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں ۔اس حوالے سے  پاکستان کرکٹ بورڈ  کے وفد  نے  اماراتی حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

امارات بورڈ کی طرف سے اجازت ملنے کی صورت میں بقیہ تمام مقابلے ایک ہی وینیو پر کروائے جانے کا امکان ہے۔ ابو ظہبی کا شیخ زید اسٹیڈیم میزبانی  کے لیے فیورٹ وینیو ہے۔

دوسری جانب کراچی کو بھی بیک اپ وینیو کے طور پر آپشن میں رکھنے کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More