شہباز شریف کا بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار افسوس

بول نیوز  |  May 16, 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بزرگ سیاستدان بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ بیگم نسیم ولی خان کی موت کی خبر سن کر بےحد افسوس ہوا، بیگم نسیم ولی خان نے سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،  وہ خیبرپختونخواہ سے جنرل نشست پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔

Saddened by the news of Begum Nasim Wali Khan’s death. She took an active part in politics & was the first woman to get elected on a general seat from KP. Her services for empowerment of women will be remembered for a long time. My heartfelt condolences to the bereaved family!

— Shehbaz Sharif (القدس في العيون) (@CMShehbaz) May 16, 2021

انہوں نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہےکہ عوامی نیشنل پارٹی کی بزرگ سیاستدان بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیگم نسیم ولی خان شوگر اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔

بیگم نسیم ولی خان ایک مرتبہ قومی اسمبلی‌ جبکہ 3 مرتبہ صوبائی اسمبلی کی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں تھیں۔

بیگم نسیم ولی خان پہلی سیاستدان خاتون تھیں جو رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔

 

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More