پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان پیر کو ہوگا

سماء نیوز  |  May 16, 2021

فائل فوٹو

عید کی تعطیلات کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا آئندہ 15 روز کیلئے تعین پیر کو ہوگا۔ عید کی تعطیلات کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج نہیں ہوسکے گا۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران ملک میںلاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔

ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ آج نہیں کیا جائے گا، اتوار کو چھٹی ہونے کے باعث اب یہ فیصلہ پیر کو کیا جائے گا کہ آیا آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں۔

نئی قیمتوں کے اعلان تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ اوگرا پیر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18مئی سے متوقع ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 5 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک بڑھائیں ہیں۔ مٹی کا تیل 3 روپے 35 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل ایک روپے 42 پیسے فی لیٹرمہنگا کیا گیا۔

اس عرصے میں 2 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، 2 بار سستی اور3 بار قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More