کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز خریدیں گے، سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا

بول نیوز  |  May 17, 2021

سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ  نے کہا ہے کہ  کورونا  ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز خریدیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ  نے نے کورونا ویکسین کی خریداری کی سمری منظوری کےلیے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود شاہ کو خط ارسال کردیا ہے۔

سید امتیاز حسین شاہ نے کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز خریدیں گے جبکہ کورونا ویکسین کی خریداری صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس، اساتذہ اور دیگر سول سروسز فراہم کرنے والے ملازمین کو ویکسین لگائیں گے۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ عید پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث ویکسی نیشن کا عمل سست رہا تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کورونا ویکسی نیشن میں تیزی آئے گی۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More