بیگم نسیم ولی خان کی تدفین کردی گئی

بول نیوز  |  May 17, 2021

عوامی نیشنل پارٹی ( اےاین پی)  کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان کی تدفین ادا کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ( اےاین پی)  کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان کی چارسدہ میں نماز جنازہ ادا کردی گئی جگ کے بعد انہیں ولی باغ میں شوہرعبدالولی خان کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔

نمازجنازہ میں ایمل ولی خان،میاں افتحارحسین، امیرحیدرخان ہوتی، غلام احمد بلور، ثمرہارون بلور اور زاہد خان کےعلاوہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے شرکت کی۔

اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان علالت کے باعث والدہ نسیم بیگم کے جنازہ میں شرکت نہ کرسکے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More