صوبہ بلوچستان میں گیس کے ذخائر دریافت

بول نیوز  |  May 18, 2021

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) نے بلوچستان کے ضلع برخان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان او جی ڈی سی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جاندران ایکس فور کنوئیں سے گیس کی نئی دریافت ہوئی ہے، ماہرین نے جاندران ایکس فور کنوئیں کی ڈرل اور ٹیسٹنگ کی تھی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ جاندران ایکس فور کنوئیں کی 1200 میٹر گہرائی تک ڈرل کی گئی، منصوبے سے تجزیے کے مطابق یہاں سے 32/64 چوک کے ذریعے ابتدائی طو ر پر یومیہ 7.08 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ ( ایم ایم ایس سی ایف ڈی ) گیس کی پیداوار حاصل ہو گی۔

 ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ویل کا ہیڈ فلوئینگ دباؤ 1300 پاونڈز فی مربع انچ ( پی ایس آئی ) ہے۔ جندران ایکس4 کنویں کی دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی شاندار منصوبہ بندی اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے اور اس مشترکہ منصوبہ سے ملک میں تیل اور گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا مزید کہنا ہے کہ نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More