رئیل می کا ایک اور اسمارٹ فون متعارف

بول نیوز  |  Jun 08, 2021

رئیل می نے نیا اسمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رئیل می نے کچھ عرصے پہلے سی 25 اسمارٹ فون پیش کیا تھا اور اب کا ایک نیا ورژن متعارف کرایا ہے۔

سی 25 ایس میں میڈیا ٹیک کے ہیلیو جی 70 کی جگہ ہیلیو جی 85 پراسیسر دیا گیا ہے۔

ون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ موجود ہے۔

درحقیقت فون میں ٹرپل ٹرے موجود ہے یعنی 2 سیم کارڈز کے ساتھ ایس ڈی کارڈ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ڈیوائس میں 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے اندر 6000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج رئیل می 2.0 سے کیا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

اس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جبکہ 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 64 جی بی ریم والا ماڈل 137 ڈالرز (21 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کا ہے۔

جبکہ 128 جی والا فون 150 ڈالرز (23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More