پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف

بول نیوز  |  Jun 10, 2021

ملتان سلطانز  نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سولہویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

ملتانز سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں رلی روسو اور خوشدل شاہ کی جارحانہ بلے بازی کے سبب 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 بنائے۔رلی روسو 44رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ  خوشدل  44 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

It's less than what they had threatened, but @MultanSultans end up with a formidable total. Will it be enough to hold back Babar Azam and friends?#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvKK pic.twitter.com/KiVheCLQLZ

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 10, 2021

ان کے علاوہ صہیب مقصود 31 اور کپتان محمد رضوان 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے تھسارا پریرا نے 2 جبکہ وقاص مقصود اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More