نیشنل جیوگرافک کی سمندروں کی فہرست میں 5 سمندروں کے نام شامل

بول نیوز  |  Jun 10, 2021

نیشنل جیوگرافک سوسائٹی نے جنوبی پانیوں کو سمندر تسلیم کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل جیوگرافک کی سمندروں کی فہرست میں 5 سمندروں کے  نام شامل کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فیڈرل ایجنسی نے انٹارکٹیکا کو گرد پانیوں کو 1999ء میں سمندر قرار دیا تھا۔

فیڈرل ایجنسی کے انٹارکٹیکا کو گرد پانیوں کو 1999 ء میں سمندر قرار دینے پر انٹرنیشنل ہائیڈرو گرافک آرگنائزیشن کےتمام ممبرممالک متفق نہیں ہوئے تھے۔

اس حوالے سے جیوگرافرنیشنل جیوگرافک سوسائٹی کے الیکس ٹیٹ کاکہنا ہے کہ اب نیشنل جیوگرافک کی سمندروں کی فہرست میں 5 سمندروں کاذکرہوگا جن میں آرکٹک، اٹلانٹک، انڈین، پیسفک اور سدرن شامل ہونگے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More