پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے

بول نیوز  |  Jun 11, 2021

پی ایس ایل 6 کے آج ہونے والے واحد میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے۔

آج ہونے والے میچ میں اسلام آباد  یونائیٹڈ کی کپتانی اسٹار آل راونڈر شاداب خان کریں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

پی ایس ایل 6 کے ابوظبی میں ہونے والے میچز کے سلسلے کا یہ چوتھا مقابلہ ہوگا جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 09 بجے شروع ہوگا۔

اس سے پہلے تین میچز ہوچکے ہیں جن میں سے دو میں لاہور قلندرز نے فتح اپنے نام کی ہے جبکہ ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپین کراچی کنگز کو بارہ رنز سے شکست دے کر دو قیمتی پوائنٹس کا حصول کیا ہے۔

ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر چھ میچز سے  دس پوائنٹس کے ساتھ لاہور قلندرز کی ٹاپ پوزیشن ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More