امیتابھ بچن کا ہم شکل کورونا مریضوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے لگا

بول نیوز  |  Jun 11, 2021

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ہم شکل ششی کانت پیڈوال ویسے تو اپنی اس مشابہت کے باعث کا فی شہرت رکھتے ہیں لیکن حال ہی انہوں نے کورونا کے مریضوں میں خوشیاں اور مسکراہٹیں بکھیرنے کا بیڑا بھی اٹھا لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  نامور اداکارامیتابھ بچن کے ہم شکل ششی کانت پیڈوال جوکہ پیشے کے اعتبار سے ایک ٹیچر ہیں، آج کل  بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں میں خوشیاں بانٹنے کے لیے بھی کافی مقبول ہو رہے ہیں۔

ششی کانت پیڈوال اس نیک مقصد کی خاطر کورونا کے مریضوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور ان میں زندگی کی امید بھی جگارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ETimes (@etimes)

 ہسپتال کے اسٹاف کو اس بات پر قائل کرنا کہ وہ کورونا کے مریضوں میں خوشیاں بانٹنے کے لیے ان کیساتھ ورچوئل کال پر بات کرنا چاہتے ہیں بہت مشکل کام تھا۔

امیتابھ بچن کے ہم شکل کو مسلسل کوشش کرنے کے بعد اب اجازت مل گئی ہے وہ کورونا کے مریضوں کے ساتھ ورچوئل کال کے ذریعے رابطہ کرنے پر امیتابھ بچن کے انداز میں ڈائیلاگز بولتے ہیں، باتیں کرتے ہیں اور نظمیں پڑھتے ہیں جس سے ان مریضوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More