آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ 4.8 فیصد رکھنے کا فیصلہ

بول نیوز  |  Jun 11, 2021

آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ 4.8 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2021-22 کیلئے زراعت کے شعبے کی 5 فیصد گروتھ کا ہدف مقرر کیا گیا اور اہم فصلوں کی پیداوار کیلئے 2.2 فیصد گروتھ کا ہدف رکھا گیا۔

دستاویز کے مطابق کپاس کیلئے پیداواری گروتھ کا ہدف 10 فیصد مقرر کیا گیا، فشریز اور جنگلات کے شعبے کیلئے 5 فیصد گروتھ کا ہدف مقرر کیا اور تعمیرات کے شعبے کا گروتھ ہدف 8.3 فیصد مقرر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال صنعتوں کی گروتھ کیلئے 6.5 فیصد کا ہدف مقرر کیا، آئندہ مالی کیلئے مینفوفیکچرنگ کے شعبے کا گروتھ ہدف 6.2 فیصد اور لارج سکیل مینوفیکچرنگ گروتھ کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا گیا۔

واضح رہے کہ خدمات کے شعبے کیلئے مالی سال 2021-22 کے دوران 4.7 فیصد کا ہدف ہوگا۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More